Marktplatz – Deutsche Sprache In Der Wirtschaft | Deutsch Lernen | Deutsche Welle

Informações:

Synopsis

Wirtschaftsdeutsch für Fortgeschrittene: “Marktplatz“ ist ein Sprachkurs, der Sie in den beruflichen Alltag und andere Wirtschaftsthemen einführt.

Episodes

  • سبق 26: آجران کلچر

    17/08/2009 Duration: 24min

    قیادتی انداز، نظام مراتب، کارپوریٹ تشخص: صنعت کار دوسروں کے سامنے خود کو کیسے پیش کرتے ہیں ۔ موضوعات: کارپوریٹ تشخص، کارپوریٹ ڈیزائن، قیادتی انداز

  • سبق 25: ایوان صنعت و تجارت

    17/08/2009 Duration: 23min

    مشاورت، معلومات، مفادات کا ترجمان: جرمن معیشت خود کو کیسے منظم اور پیش کرتی ہے موضوعات: انڈسٹری اور ایوان تجارت (IHK)جرمن ایسوسی ایشن آف چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (DIHT)

  • سبق 24: اندرون ملک جہازرانی اور بندرگاہوں پر سامان کی نقل و حمل

    17/08/2009 Duration: 24min

    کنٹینر، نہریں، کارگو کے نرخ: اشیا اور سازو سامان دریاؤں اور سمندروں کے راستے کیوں اور کیسے ٹرانسپورٹ کیا جاتا ہے۔ موضوعات: اندرون ملک جہازرانی

  • سبق 23: خصوصی لائسنس

    17/08/2009 Duration: 23min

    تقسیم کار، باہمی تعاون، کنٹرول: فرمیں اپنا نام اور تکنیکی مہارت کیسے آگے دیتی ہیں موضوعات: خصوصی لائسنس، لائسنس معاہدہ

  • سبق 22: زرعی شعبے میں بنیادی تبدیلیاں

    17/08/2009 Duration: 24min

    دودھ ، اجناس، سرکاری اعانت: پچھلے کچھ عشروں کے دوران زرعی شعبےکے کام میں کیا کچھ تبدیلیاں رونما ہوئیں۔ موضوعات: زرعی شعبہ

  • سبق 21: صنعتی شعبے کے ڈھانچے میں بنیادی تبدیلیاں

    17/08/2009 Duration: 24min

    کوئلہ، فولاد، بےروزگار افراد: روایتی انڈسٹری کا خاتمہ Ruhr کے علاقے پر کس طرح سے اثرانداز ہو رہا ہے موضوعات: کوئلے اور فولاد کی صنعت، ڈھانچے میں بنیادی تبدیلیاں، ایک ہی نوعیت کا ڈھانچہ

  • سبق 20: نکاسیء آب کی صنعت

    17/08/2009 Duration: 23min

    ضرر رساں مادے، پانی کی صفائی کے پلانٹس، نکاسیء آب پر اٹھنے والے اخراجات : انسان پانی جیسی نعمت کے استعمال میں کیسے بچت کر سکتا ہے اوراسے صاف رکھ سکتا ہےموضوعات: نکاسئی آب کی صنعت، تحفظ ماحول

  • سبق 19: پیکنگ کی بھرمار کے خلاف جنگ

    17/08/2009 Duration: 19min

    زرد رنگ کوڑا دان ، گرین پوائنٹ، ری سائیکلنگ معیشت : انسان کوڑے کچرے کے ڈھیر سے کیسے بچ سکتا ہے اور ماحولیاتی آلودگی کیسے کم کی جا سکتی ہے موضوعات: گرین پوائنٹ، ری سائیکلنگ، ماحولیاتی نظام، پیکنگ کے بارے میں قواعد و ضوابط۔

  • سبق 17: فرم میں پیشہ وارانہ تربیت

    17/08/2009 Duration: 23min

    حصول تربیت کے لئے درخواست دینا، ٹریننگ سنٹر، ٹریڈ ٹیسٹ: اپرنٹس شپ کے بعد انسان کیا کر سکتا ہے اور اسے کیا کرنا ہوتا ہے۔ موضوعات: دہرا نظام، اپرنٹس شپ، ٹریڈ سنٹر

  • سبق 18: بین الثقافتی چیلنج ۔ عالمی منڈی کولون نمائش گاہ

    17/08/2009 Duration: 24min

    مصنوعات پیش کرنا، کاروباری روابط ، کاروباری معاہدے: کہاں اور کس طرح کوئی فرم اپنی مصنوعات فنی ماہرین کے سامنے پیش کر سکتی ہے۔ موضوعات: نمائش گاہ

  • سبق 16: صنعتی پیداوار۔ خود کارسازی اور مصنوعات کی تیاری میں بچت اور تیزی۔

    17/08/2009 Duration: 25min

    پیداواری ٹیمیں، یکے بعد دیگرے ترسیل، کارکن ۔ روبوٹس: ایک آجر، عملے اور سامان ذخیرہ کرنے کے اخراجات میں کیسے بچت کرتا ہے۔ موضوعات: لین پروڈکشن، ورک کونسل، کسی دوسرے شعبے میں تربیت، زر تلافی، قبل ازوقت پنشن، خود کارسازی اور تیزی

  • سبق 14: مارکیٹننگ

    17/08/2009 Duration: 24min

    منڈی کا تجزیہ، منتخب صارفین گروپس، مصنوعات کے بارے میں پایا جانے والا خیال: انسان اپنی مصنوعات کو کیسے کامیاب اور دوسروں کے لئے پرکشش بناتا ہے۔ موضوعات: ڈسٹری بیوشن، مارکیٹننگ، مال کی کھپت، مصنوعات کی پوزیشن

  • سبق 15: ریسرچ اور تیاری

    17/08/2009 Duration: 23min

    کاروباری مقابلے کا دباؤ، آزمائشی عرصہ، مصنوعات فروخت کے قابل: ایک خیال کیسے نئی مصنوعات کی شکل میں ڈھلتا ہے۔ موضوعات: پیٹنٹ، ریسرچ، تیاری، ایجاد، F&E

  • سبق 13: بیرون ملک برانچ

    17/08/2009 Duration: 23min

    مقام کا تعین، اجرتی لاگت، ماحولیاتی معیارات: صنعت کار بیرون ملک کیوں سرمایہ کاری کرتے ہیں اور وہاں مال تیار کراتے ہیں۔ موضوعات: براہ راست سرمایہ کاری، فرم کی شاخ، بیرون ملک برانچ

  • سبق 11: فارورڈنگ ٹریڈ رابطے کا ایک ذریعہ

    17/08/2009 Duration: 24min

    ٹرانسپورٹ لاگت، قیمتوں میں فرق، سامان اتارنے کا وقت اور تاریخ: کن راستوں سے سامان پوری دنیا میں جاتا ہے۔ موضوعات: سامان کی نقل و حمل، ٹرانسپورٹ، ذرائع نقل و حمل

  • سبق 12: جوائنٹ وینچر۔ فرم کروہنے

    17/08/2009 Duration: 23min

    برآمدات، کاروباری پھیلاؤ، باہمی تعاون: کاروباری ادارے سرحدوں سے آر پار آپس میں کیسے کام کرتے ہیں۔ موضوعات: باہمی تعاون، کاروباری اداروں کا ادغام، جوائنٹ وینچر

  • سبق 9: کاروباری سرمایہ کاری

    17/08/2009 Duration: 24min

    لاگت، کرنٹ اکاؤنٹ، دیوالیہ: نئی فرم کھولنے کے لئے انسان کہاں سے سرمایہ حاصل کرتا ہے، اورپھر یہ کیسے واپس ادا کرنا ہوتا ہے۔ موضوعات: کرنٹ اکاؤنٹ، دیوالیہ، ذاتی سرمایہ

  • سبق 10: سامان کی مربوط نقل و حمل

    17/08/2009 Duration: 23min

    گاڑیوں کے ٹائم ٹیبل، سامان کی وصولی، سامان لادنے کے اخراجات : کیسے، کہاں اور کیوں اشیاٴ ٹرانسپورٹ کی جاتی ہیں۔ موضوعات: سامان کی نقل و حمل، ٹرانسپورٹ، ذرائع نقل و حمل

  • سبق 8: مشاورت

    17/08/2009 Duration: 23min

    زبان، ثقافت، قوانین: بیرون ملک فرم کھولنے کے لئے کیا کچھ ضروری ہے اور اس بارے میں کون سا ادارہ معلومات فراہم کرتا ہے۔ موضوعات: مشاورت، سماجی تحفظ کی انشورنس پھیلتی منڈیاں، لیزنگ

  • سبق 7: بیرونی تجارت کے لئے مالی وسائل

    17/08/2009 Duration: 24min

    برآمدی خطرات، قرض کی ضمانت، مالیاتی حیثیت: مال برآمد کرنے والے کو کس طرح کا تحفظ حاصل ہوتا ہے، اگر گاہک اس کو رقم ادا نہ کر سکتا ہو۔ موضوعات: بیرونی تجارت، برآمدات، مالکان کے تحفظات، قرض کی ضمانت، مالیاتی حیثیت

page 1 from 2