Radio D | Deutsch Lernen | Deutsche Welle

سبق 01: دیہی علاقے میں ملاقات

Informações:

Synopsis

نوجوان فیلپ دیہی علاقے کا سفر کرتا ہے۔ اپنی والدہ Hanne سے ملاقات اس کے لئے راحت کا باعث ہے۔ لیکن جلد ہی یہاں کے ناخوشگوار پہلوؤں سے بھی اس کا واسطہ پڑتا ہے۔ ’’قدرتی حسن، اہا کیسی خوبصورتی‘‘ فیلپ یہ بات اس وقت کہتا ہے جب وہ دیہی علا قے میں اپنی والدہ کے ساتھ ملاقات کر کے تھوڑاسا آرام کرنا چاہتا ہے۔ لیکن گائیوں اور بلیوں کے علاوہ یہاں اور بھی جانورپائے جاتے ہیں۔ باغ میں بیٹھ کر کافی سے لطف اندوز ہونے کا دور جلد ہی ختم ہو جاتا ہے۔ مچھر فلپ کا سکون برباد کر دیتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اسے ایک اور تکلیف دہ تجربے سے بھی گذرنا پڑتا ہے۔ جس کو جرمن الفاظ کی زرا سی بھی سوجھ بوجھ ہو گی وہ اس منظر کو سمجھ سکتا ہے۔ پس منظر کے شور سے پتہ چلتا ہے کہ فیلپ اس وقت کہاں ہے۔ اس قصے کے ذریعے سامعین استقبالیہ الفاظ اور الوداعی کلمات سیکھتے ہیں۔