Radio D | Deutsch Lernen | Deutsche Welle

سبق 06: بادشاہ لڈوگ کیسے مرا؟

Informações:

Synopsis

نواۓ شوان شٹائن میں پاؤلا اور فیلپ ایک پراسرار نا معلوم شخص سے ملتےہیں جس نے کنگ لڈوگ کا لمبا کوٹ پہن رکھا ہوتا ہے۔ دونوں اس بات کی کھوج لگاتے ہیں کہ لڈوگ کی پراسرار موت کی حقیقت کیا ہے؟ ایک شخص جس نے کنگ لڈوش کا شاہانہ کوٹ پہن رکھا ہوتا ہے، فیلپ اور پاؤلا کو یقین دلانا چاہتا ہے کہ وہی دراصل فوت شدہ بادشاہ ہے۔ لیکن سوال یہ ہے کہ لڈوگ کی موت کیسے واقع ہوئی؟ دونوں رپورٹر ایک صوتی کہانی میں مختلف تاویلات پر روشنی ڈالتے ہیں جن کا تعلق شٹارن برگر جھیل پر پیش آنیوالی بادشاہ کی موت کے گنجلک واقعات سے ہے۔ فیصلہ کن سوال یہ ہے: کیا یہ ایک ناپسندیدہ حکمران کا قتل تھا یا ایک جنونی شخص کا اقدام خودکشی؟ ایک نا معلوم شخص سے ملاقات واضح کرتی ہے کہ واقف کاروں اور اجنبیوں کے ساتھ کس طرح سے گفتگو کی جاتی ہے۔ اسی وجہ سےSie یعنی آپ اورdu یعنی تم کا طرز تخاطب بیان کیا گیا ہے۔ مذید براں فعلsein کی مطلق اشکال پر روشنی ڈالی گئی ہے۔